الحمرا ہال میں پرفارم کرنے کا اپنا الگ ہی مزا ہے:ماہ نور
لاہور(فلم رپورٹر) فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل ماہ نور نے کہا ہے کہالحمراء ہال میں پرفارم کرنے کا اپنا الگ ہی مزا ہے ۔ میں صرف ایسے سٹیج ڈراموں میں کام کو ترجیح دیتی ہوں جن میں میرا رول پرفارمنس سے بھرپور ہے۔ ہماری عوام فحاشی اور عریانی کومستردکرچکے ہیں میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ فحاشی پھیلانے والوں پر تا حیات پابندی لگا دینی چاہیے۔ میں نے اپنی زندگی کے تمام فیصلے بہت سوچسمجھ کر کرتی ہوں اور اہم معاملات میں اپنے قریبی دوستوں سے ضرورت مشاورت کرتی ہوں۔ماہ نورنے کہا کہ فن کا سفر مسلسل محنت سے طے ہوتاہے۔ میرا یقین ہے کہ اگر ارادے پختہ ہوں تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔ اس مقام تک پہنچنے کے لئے میڈیا نے میرا بھرپور ساتھ دیا ہے جس کے لئے میں میڈیا کی ممنون ہوں۔ میڈیا کسی بھی شعبے کے لئے آئینہ ہوتا ہے اگر میرے اوپر تنقید کی جاتی ہے تو میں اسے ہمیشہ مثبت لیتی ہوں اور اس سے اپنی اصلاح کے پہلو تلاش کرتی ہوں۔