پریانکا اور نک جونز کی تصاویر لاکھوں ڈالرز میں فروخت کی جائیں گی

پریانکا اور نک جونز کی تصاویر لاکھوں ڈالرز میں فروخت کی جائیں گی
 پریانکا اور نک جونز کی تصاویر لاکھوں ڈالرز میں فروخت کی جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی کی تصاویر 2.5 ملین ڈالرز میں ایک بین الاقوامی میگزین کو فروخت کی جائیں گی۔سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز 2 دسمبر کو شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ کر ایک ہونے جارہے ہیں، پریانکا اور نک کی شادی کے چرچے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ کئی بین الاقوامی میگزین شادی کی تصاویر پبلش کرنے کی دوڑ میں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نک جونز اور پریانکا چوپڑاکی شادی کی تصاویر ایک بین الاقوامی میگزین میں پبلش کے لیے 2.5 ملین ڈالرز میں فروخت کی جائیں گی تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ یہ تصاویر کس میگزین میں پبلش ہوں گی۔مشہور شخصیات کی شادی کی تصاویر میگزین کو فروخت کرنا کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی تصاویر بھی ووگ انڈیا میگزین کی زینت بنی تھیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز 2 دسمبر کو بھارتی ریاست جودھ پور میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے دونوں کی شادی میں 1500 سے 2000 مہمانوں کو مدعو کیاگیا ہے۔
******

مزید :

کلچر -