عالمی تبلیغی اجتماع آہوں، سسکیوں کیساتھ اردو اور عربی میں دعائیں

عالمی تبلیغی اجتماع آہوں، سسکیوں کیساتھ اردو اور عربی میں دعائیں

رائے ونڈ (این این آئی)عالمی تبلیغی اجتماع آہوں، سسکیوں اوررقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔اختتامی دعامولانا محمد ابراہیم آف انڈیانے کروائی ۔دعا کا دورانیہ 25منٹ رہا ،دس منٹ اردو اور پندرہ منٹ عربی میں دعا کی گئی دعا صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوئی ۔دعا کے اہم نکات درج ذیل تھے۔یااللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے ،یااللہ مقروضین کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے غائب سے اسباب پیدا فرما ،بے اولادوں کو نرینہ اولاد نصیب فرما ،پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما ۔یاللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما ،اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول فرما ،یاللہ ہمارئے اٹھائے ہوئے ہاتھوں کو قبول فرما ،دعوت و تبلیغ کے کام کو پوری دنیا میں پھیلا دے ،امت کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دے،مساجد کی حفاظت فرما ،یاللہ دین کی ہوائیں چلا دے ،دین کی فضا ئیں بنا دے ،ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے ،اکرام مسلم پر عمل کی توفیق فرما ،اجتماع کو قبول فرما ۔

مزید : صفحہ آخر