اجتماع کے پیش نظر رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر سخت سکیورٹی ،اضافی عملہ تعینات

اجتماع کے پیش نظر رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر سخت سکیورٹی ،اضافی عملہ تعینات

لاہور(این این آئی) رائیونڈ تبلیغی اجتماع پر آنے اور جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی خصوصی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید نے رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر اضافی عملہ تعینات رہا۔ تفصیلات کی مطابق سٹیشن پر 9بکنگ کلرک، 5ٹکٹ کلیکٹر، 6خاکروب اور ایک لگج پورٹر کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔ تبلیغی اجتماع پر مسافروں کے اضافی رش کے پیش نظر 3ٹکٹ ونڈو رائیونڈ تا لاہور جبکہ ملتان، راولپنڈی،پشاور، کراچی اور اولڈ ایج مسافروں کیلئے ایک ایک اضافی ٹکٹ ونڈو بھی کھول دی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ اکبر ایکسپریس اور قراقرم ٹرینوں کو فیصل آباد کی بجائے براستہ رائیونڈ لاہور لایاگیا تاکہ اضافی رش کو احسن طریقے سے کنٹرول کیا جاسکے۔ مسافروں کی سہولت کیلئے سٹیشن پر مختلف جگہوں پر ٹرینوں کے اوقات کار اور کرایہ نامے بھی آویزاں کئے گئے۔ ڈی سی او ریلوے لاہور اپنے کمرشل انسپیکٹر فیصل بلوچ کے ہمراہ مسافروں کی سہولت اور سٹاف کی ورکنگ مانیٹر کرنے کیلئے سٹیشن پر موجود رہے۔

سخت سکیورٹی

مزید : صفحہ آخر