مختلف اضلاع سے آئے شہری، فیملزگورنر ہاؤس پنجاب کو اندر سے دیکھ کر ششدر رہ گئے
لاہور (آن لائن) صوبائی دارلحکومت میں روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گورنر ہاؤس کو شہریوں کیلئے کھول دیا گیا ۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنے والے شہریوں اور فیملزکی کثیر تعداد گورنر ہاؤس کو اندر سے دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ ملتان سے آنیوالی فیملی نے بتایا انہیں یقین ہی نہیں آٹا تھا ہمارے غریب ملک کے حکمران اتنے شاندار اور بڑے بڑے محلات میں رہتے ہوں گے، ملک کی حالت یہ ہے کہ کسی بھی بڑے شہر میں ایک کمرہ یا دو کمروں کا فلیٹ ملنا انتہائی دشوار گزار ہے، ایک شہری اسلم نے بتایا وہ سرکاری ملازم ہے اور اس کا تبا د لہ دوسرے شہر میں کر دیا گیا ، اسے اپنی رہائش اختیار کرنے کے لالے پڑ گئے مجبوراً ہجوم نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا جبکہ گزشتہ روز موسم بھی انتہائی خوشگوار رہا جس کے باعث شہریوں نے بھرپور تفریح کے مزے لوٹے۔