گلوکار ولی حامد علی خاں کے نئے گانے ’’ماہی وے ‘‘ کی دھوم

گلوکار ولی حامد علی خاں کے نئے گانے ’’ماہی وے ‘‘ کی دھوم
 گلوکار ولی حامد علی خاں کے نئے گانے ’’ماہی وے ‘‘ کی دھوم

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکار و گلوکار ولی حامد علی خاں کے نئے گانے ’’ماہی وے ‘‘ نے دھوم مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار ولی حامد کے نئے گانے ’’ماہی وے ‘‘ کو بھارتی کمپنی زی میوزک نے بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا تھا جس کے چرچے ہر سو پھیل گئے ہیں اور اب اس گانے کو بین الاقوامی شہرت مل چکی ہے ۔سوشل میڈیا پر بھی اس گانے کو ہزاروں کی تعداد میں ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے ۔ علاوہ ازیں گلوکار ولی حامد علی خاں کراچی میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریل میں اداکاری بھی کررہے ہیں ۔

مزید : کلچر