علماء نئی نسل کے تحفظ کیلئے انسداد پولیو ،مہم کامیاب بنائیں ، نور الحق قادری

علماء نئی نسل کے تحفظ کیلئے انسداد پولیو ،مہم کامیاب بنائیں ، نور الحق قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمرود(این این آئی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری اوراسسٹنٹ کمشنر سلیم جان مروت نے جمرود تحصیل میں 7 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایجنسی سرجن ڈاکٹر شفیق،تحصیلدار جمرود یاسر سلمان کنڈی،علامہ محمد عدنان قادری اور قبائلی ملکانان و دیگر قبائلی مشران بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادی نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسکے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانا ہوگا۔ اس مہم کو کامیاب بنانے میں علمائے کرام اپنا اہم رول و کردار ادا کر یں اور عوام کو اس بات پر قائل کریں کہ وہ اپنے بچوں کو پولیوں کے قطرے ضرور پلائے۔اسسٹنٹ کمشنر سلیم جان مروت نے علمائے کرام کو مخا طب ہوکر کہا کہ مسجدو اور سکولوں میں پولیو کے حوالے سے ضروری ہدایت اور آگاہی دیں کیونکہ پولیو عمر بھر معذوری کا سبب بننے والی بیماری ہے اور اس کے روک تھام کیلئے ہمیں کمیونٹی کیساتھ مل کر عوام میں آگاہی مہم چلانا چا ہیے۔ اُنہوں نے پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہمی سمیت ضلعی انتظامیہ کے طرف سے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تقریب کے آخر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیوں کے قطرے پلائے گئے۔یاد رہے کہ پورے ضلع خیبر میں یہ مہم 12 نومبر تا 16 نومبر تک جاری رہے گی۔دریں اثناء وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے جمرود سب تحصیل ملاگوری ماربل چوک میں تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد اور رحمت اللعلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ؐ رحمت اللعالمین ہیں اور آپؐؐ کی تعلیمات ہر فرقے اور ہر زمانے کے لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے،آپؐ کے ذکر سے جو سکون دل کو ملتا ہے وہ دوسرے کسی چیز سے نہیں ملتا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پورے ملک میں رحمت العامین کانفرنسیں ہونگی۔اسلام آباد میں دو دن ختم نبوت کے موضوع پرکانفرنس ہوگی۔ختم نبوت پروگرام میں امام کعبہ اور دیگر مسلمان ممالک سے جید علماء شرکت کرینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -