ملک کے منتخب اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی تین روزہ مہم آج سے شروع ہوگی

ملک کے منتخب اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی تین روزہ مہم آج سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی )ملک کے منتخب اضلاع میں پولیو کے خاتمے کی مہم آج ( پیر) سے شروع ہوگی جو تین روز جاری رہے گی۔پنجاب میں صوبے کے 12اضلاع میں مہم چلائی جائے گی جس میں70لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔محکمہ صحت کے18ہزارسے اہلکار گھرگھر جاکربچوں کو پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔سندھ میں کراچی کی 192یونین کونسلوں میں مہم چلائی جائے گی۔خیبرپختونخوا ہ محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے 18اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے 46 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -