احتساب کے نام پر سیاسی انتقام جاری، مصطفی نواز کھوکھر

احتساب کے نام پر سیاسی انتقام جاری، مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرادری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھرنے کہا ہے کہ اپوزیشن نہیں حکمران کسی ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہے،احتساب کے نام پر سیاسی انتقام سے تقرریوں تک ہر طرف اقرباپروری اور ذاتی ایجنڈہ چل رہا ہے،قوم سوال کر رہی ہے کہ میڈیا کی آزادی کس کا ذاتی ایجنڈا پورا کرنے صلب کی گئی ہے،قوم خود گواہ ہے کہ ڈی پی او پاک پتن کو کس کے ذاتی ایجنڈا کیلئے تبدیل کیا گیا؟۔اتوار کووزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پی اے سی کا چیئرمن بننے کی پیشکش ٹھکرا کر ثابت کر دیا کہ ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، قوم دیکھ رہی ہے کہ عہدے کی لالچ دینے والے ذاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں کہ ٹھکرانے والے؟پیپلز پارٹی کا ایجنڈا پہلے بھی جمہوریت اور اداروں کا استحکام تھا آج بھی وہی ہے۔ مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کہ فواد چودھری صاحب بتائیں کہ آئی جی اسلام آباد کو اپوزیشن کے کس ذاتی ایجنڈہ کیلئے ہٹایا گیا،قوم خود گواہ ہے کہ ڈی پی او پاک پتن کو کس کے ذاتی ایجنڈا کیلئے تبدیل کیا گیا؟، حکمران الزامات کی دھول اڑا کر تمام بنیادی جمہوری آزادیاں صلب کرنا چاہتی ہے،ہم شہیدوں کے وارث ہیں پارلیمانی جمہوری نظام اور بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مصطفی کھوکھر

مزید : صفحہ آخر