ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کا انتقال، نمازجناز ہ آج کوئٹہ میں ادا کی جائیگی

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کا انتقال، نمازجناز ہ آج کوئٹہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں، ان کی نماز جنازہ (آج) بروز پیر مورخہ 12 نومبر 2018 کو بعداز نماز ظہر کنٹونمنٹ قبرستان عسکری چوکی کینٹ کوئٹہ میں ادا کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی والدہ کوئٹہ میں قضائے الہی سے انتقال کرگئی مرحومہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھی ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق دے۔

مزید :

صفحہ آخر -