پنجاب سے سینٹ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات 15نومبر کو ہوں گے

پنجاب سے سینٹ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات 15نومبر کو ہوں گے

لاہور( این این آئی )پنجاب سے سینٹ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات 15نومبر کو ہوں گے جس کیلئے حکمران جماعت پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ نشستیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہارون اختر خان اور سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔تحریک انصاف کی جانب سے ولید اقبال اور سیمی ایزدی جبکہ (ن) لیگ کی جانب سے سعود مجید اور سائرہ افضل تارڑ کو بطور امیدوار میدان میں اتارا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کی عمارت میں پولنگ صبح 9 بجے سے شام4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

سینیٹ الیکشن

مزید : صفحہ آخر