پیپلز پارٹی کا 51وا ں یوم تاسیں جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا 51وا ں یوم تاسیں جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پیپلز پارٹی اپنا 51وا ں یوم تاسیں 30 نومبرکوجوش و جذبے سے منائے گی اورسکھرمیں پیپلزپارٹی اپنی سیاسی طاقت کا بھرپورمظاہرہ کرے گی ، یوم تاسیس پراسلام آباد پریڈ گرانڈ میں بھی جلسہ کرنے کی تجویز ہے جس سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ سابق صدرآصف علی زرداری خطاب کریں گے جبکہ یوم تاسیس کے مرکزی جلسے سے سکھرمیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگرقائدین خطاب کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم تاسیس کوروایتی جوش وجذبے سے منانے کے لیے 11 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جوسابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ،خورشید شاہ ،منظور وسان،وقار مہدی ،نثار کھوڑو ،اسلام الدین شیخ ،شیخ انور،اویس شاہ ،نعمان شیخ ، اعجاز جکھرانی اورصوبائی وزیر ناصر شاہ پرمشتمل ہے۔
یوم تاسیس

مزید :

صفحہ آخر -