حج2019ء ،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیا ن ایم او یو 16دسمبر کو سائن ہو گا

حج2019ء ،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیا ن ایم او یو 16دسمبر کو سائن ہو گا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2019ء پاکستان اور سعودیہ کے درمیا ن ایم او یو 16دسمبر کو سائن ہو گا ،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی قیادت میں وفد سعودی عرب جائے گا ،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں محمد مشتاق ،سیکرٹری حج زینت حسین بنگش ،آئی ٹی انچارج جمیل الرحمن سمیت ہوپ کے مرکزی چےئرمین وحید اقبال بٹ ،سینئر وائس چےئرمین ندیم اقبال کی شرکت متوقع ،پاکستان کا حج کوٹہ کتنا ہو گا ،سرکاری سکیم اور پرائیویٹ سکیم کی تقسیم کیا ہو گی 16دسمبر کو طے ہونے کاامکان ،ایم او یو سائن کرنے کے لیے حجاج مقدس جانے والا وفد سرکاری سکیم کے لیے مکتب،ٹرانسپورٹ ،مناسک حج کے انتظامات کے لیے نقابہ،موسسہ جنوب ایشیاء کے ذمہ داران سمیت سعودی وزیر حج اور ڈپٹی وزیر حج سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر