حکومت نئی ثقافتی پالیسی تشکیل دے رہی ہے، فیاض چوہان

حکومت نئی ثقافتی پالیسی تشکیل دے رہی ہے، فیاض چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تہذہب و ثقافت کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے حکومت نئی ثقافتی پالیسی تشکیل دے رہی ہے جس میں فنکاروں ، ہنر مندو ں ، دست کاروں اور فنون لطیفہ کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی ، انہیں علاج معالجے کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ، نئے ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے ’’پاکستان آئیڈل ‘‘ شروع کیا جائے گا۔ اور مستحق فنکار وں کی مالی معاونت کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے لوک ورثہ شکرپڑیاں میں منعقد کئے گئے دس روزہ قومی میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل، آزاد کشمیر کے وزیر سپورٹس اینڈ کلچر آزاد کشمیرچوہدری سعیدایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ شاہینہ شاہد ، ڈائریکٹرراولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد، چاروں صوبوں کے اعلی حکام ، ثقافتی اداروں اور تنظیموں کے نمائندوں ، ملک بھر کے نمائندہ لوک فنکاروں اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہاکہ پنجاب کے دس ہزار فنکاروں کی مالی اعانت کی جائے گی انہیں ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے اور بیماری کی صورت میں فنکاروں کے لئے سالانہ چار لاکھ روپے تک علاج معالجے کے لئے وقف کئے جائیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں اور دستکاروں میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے کامیاب میلے پر لوک ورثہ کی انتظامیہ کو مبارک باد دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -