حکومت سے پالیسیاں بن رہیں نہ کوئی ٹیم ہے،قمر زمان کائرہ

حکومت سے پالیسیاں بن رہیں نہ کوئی ٹیم ہے،قمر زمان کائرہ

گجرات(صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات قمر زمان کائرہ نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اس وقت بدترین مشکلات کا شکار ہے حکومت سے پالیسیاں بنائے نہیں جا رہی اور نہ ہی کوئی پالیسیاں بنانے والی حکومت کے پاس کوئی ٹیم ہے۔یہ بات حکومت بھی کہہ رہی ہے اور اپوزیشن بھی کہہ رہی ہے۔دانشور اور میڈیا بھی کہہ رہا ہے۔مشکلات بہت ساری ہیں اس ملک میں اکانومی اور بڑھتی ہوئی روزگاری کے مسائل ہیں ۔پاپولیشن کا خوفناک ایکسپلوشر ہے ۔جس جزبے کی جرّت تھی اس کا فقدان نظر آرہا ہے۔ٹیم کی میچورٹی کی ضرورت ہوتی ہے اس کا اظہار نظر نہیں آرہا۔باشمول وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم ابھی بھی ایڈیشنل بورڈ سے باہر نہیں آرہی۔یہ ہمارے لیے بڑے اچھمبے کی بات کہ کیسے ان حالات سے نکل سکیں گے، حکومت نے ہمارے سے جب بھی دستِ تعاون مانگا تو ہم نے فوری طور پرتعاون کرنے کا وعدہ کیا کہ ہم حاضر ہیں اگر گورنمنٹ کو کسی طرح کی سپورٹ چاہیے توہم اس کے لیے حاضر ہیں ۔لیکن وہ خود ہی اڑنا چاہتے ہیں لیکن اڑنا نہیں آتا۔جن ممالک کے ہم نے پیسے دینے ہیں قرض ادا کرنے ہیں ۔ملک میں مہنگائی کو قابو کرنا ہے گورنمنٹ نے اپنے وعدے پورے کرنے ہیں اگر گورنمنٹ کے ڈویلیپمنٹ کے کام رک جاتے ہیں تو ترقیاتی کام رکنے سے بہت سے کام رک سکتے ہیں روز گار کے مواقع کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔گورنمنٹ کیسے ان حالات پر قابو پائے گی ہمیں سمجھ نہیں آ رہی۔حکومت کے پاس مہنگائی پر قابو پانے کے طریقے ہو تے ہیں ۔نہ گورنمنٹ مہنگائی پر قابو پا رہی ہے اور نہ ہی لوگوں کی آمدنی بڑھانے کی کو شش کر رہی ہے ۔گورنمنٹ کی طرف سے ابھی تک یہ امید نظر نہیں آ رہی ۔پیپلزپارٹی جھوٹے کیسوں کا سامنا کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

کائرہ

مزید : صفحہ آخر