قومی ایئر لائن کے باکمال عملے کا ایک اور انوکھا اقدام

قومی ایئر لائن کے باکمال عملے کا ایک اور انوکھا اقدام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئر لائن کی لاجواب سروس کے باکمال عملے کا انوکھا اقدام، ٹورنٹو سے آنیوالی پی آئی اے کی فلائٹ میں پارٹیشن کا انتظام نہ ہونے پر مسافروں سے چادریں لے کر پارٹیشن کر ڈالی۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ناقص انتظامات نے پی آئی اے کی باکمال سروس کا پول کھول دیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 782 کی ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں فلائٹ کے اندر پارٹیشن کیلئے مناسب انتظام نہ ہونے پر مسافروں کی چادریں لٹکا کر پارٹیشن کی گئی۔

مزید : صفحہ آخر