الخدمت گروپ آج پینل کا اعلان کریگا،طلعت احمد میاں صدر کے امیدوارنامزد

الخدمت گروپ آج پینل کا اعلان کریگا،طلعت احمد میاں صدر کے امیدوارنامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)الخدمت گروپ آج اپنے پینل کا اعلان کرے گا،3بجے شیزان DHAفیز1میں قوت کا مظاہرہ،انتظامات مکمل،الخدمت گروپ صدر کے لیے طلعت احمد میاں کو پہلے ہی نامزد کر چکی ہے دیگر نشستوں پر طویل مشاورت جاری تھی حتمی اعلان آج ہو گا،الخدمت گروپ کے نامزد امیدوار طلعت احمد میاں دو دفعہ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے خدمت کا ریکارڈ بنانے کے دعوے دار ہیں ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے لاہور میں جتنا کام ہوا صرف طلعت احمد میاں کے دور میں ہوا، DHAکے ڈیلرز کو جو عزت ملی وہ طلعت احمد میاں کے دور میں ملی،طلعت احمد میاں نے بھر پور انداز میں برادری کے مفادات کا تحفظ کیا ہے ،الخدمت گروپ کے ترجمان نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ ہم آج DHAکے ڈیلرز کو سرپرائز دیں گے اور بہترین پینل دیں گے، ڈی ایچ اے کی ڈیلرز برادری کو 3سال تک نظر انداز کیا جاتا رہا اب ڈیلرز کسی لالی پاپ میں نہیں آئیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -