چیف جسٹس سے گریزان لندن کے بیرسٹر طارق صدر انجمن ارائیاں میاں سعیدکی ملاقاتیں ، ڈیم فنڈ ز6کروڑ36لاکھ کے چیک پیش

چیف جسٹس سے گریزان لندن کے بیرسٹر طارق صدر انجمن ارائیاں میاں سعیدکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے گریزان لندن کے بیرسٹر طارق نے ملاقات کی ۔ بیرسٹر ڈاکٹر طارق نے ڈیم فنڈ کیلئے چیف جسٹس کو 5کروڑ کا چیک دیا۔اس موقع پر سینئر قانون دان میاں ظفر اقبال بھی موجود تھے۔ بیرسٹر طارق نے چیف جسٹس کو گریزان سوسائٹی میں خطاب کی دعوت دی جسے چیف جسٹس نے قبول کرلیا۔ دریں اثنا چیف جسٹس ثاقب نثار سے انجمن ارائیاں کے صدر میاں سعید ڈیرے والا نے ملاقات کی جسمیں انہوں نے آرائیں برادری کی جانب سے چیف جسٹس کو ڈیمر فنڈ کیلئے 1کروڑ 36لاکھ روپے کا چیک پیش کیا ۔ چیف جسٹس نے آرائیں برادری کے ڈیم فنڈکی تعمیر کے جذبے کو سراہا ۔ ملاقات کے موقع پر ظفر اقبال کلانوری ایڈووکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
امدادی چیک

مزید :

صفحہ آخر -