آئندہ چھ ماہ میں ملک میں واضح تبدیلی نظر آئے گی ، وزیر تعلیم شفقت محمود

آئندہ چھ ماہ میں ملک میں واضح تبدیلی نظر آئے گی ، وزیر تعلیم شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت قومی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے ٗ آئندہ چھ ماہ میں ملک میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت میں قومی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا ٗان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کی حالت بہت خراب ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومت کی بدانتظامی اور کرپشن نے قومی اداروں کو تباہ کردیا۔ ایل این جی کے معاملہ میں بھی کرپشن بتائی جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک دیانتدار شخص ہیں جو قومی دولت کو بچانے کے لئے سادگی اپنانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ میں ملک میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔
شفقت محمود

مزید :

صفحہ آخر -