فیصل واوڈا کی تمام سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ملکر کام کر نے کی دعوت

فیصل واوڈا کی تمام سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ملکر کام کر نے ...

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے تمام سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ملکر کام کر نے کی دعوت دیدی ۔ ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ عصر حاضر میں نیب کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اس کے قوانین میں تبدیلی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو مزید فعال ادارہ بنانے اور مستحکم کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے فورم پر بحث ہونی چاہئے کیونکہ ہم نیب سمیت تمام اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔۔شاہد خاقان عباسی کی طرف سے اسمبلی میں غیر پارلیمارنی الفاظ استعمال کرنے کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہمناؤں کو اسمبلی کے فورم پر شائستہ اور پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے چاہئیں اور انہیں کسی بھی پارلیمنٹ کے ممبر کے اہل خانہ کے بارے ذاتی بات نہیں کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بجائے پولیٹیکل سکورنگ کے میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔

مزید : صفحہ آخر