مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم،انکوائری کمیشن جلد بنایا جائے،علی امین گنڈاپور

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم،انکوائری کمیشن جلد بنایا جائے،علی امین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے قوم متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ایک انکوائری کمیشن جلد از جلد مقرر کرانا چائیے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی شدید پامالی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جا سکے، ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت اس قسم کی بزدلانہ کاروایوں سے بہادر کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کی کم نہیں کر سکتا ، انہوں نے کہ بھارت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ایل او سی پر نہتے شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے ان کو ڈرایا دھماکایا جاسکے لیکن پچھلے ستر سال نے ثابت کیا ہے کہ تمام تر بھارت جارحیت کے باوجود بہادر کشمیری عوام بھارتی جارحیت کے سامنے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ، پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے اس حوصلے اور عزم پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ، ایل او سی پر اور مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیروں نے ہمیشہ مثالی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا ہے اور بھارت کی تمام چالوں کو ناکام بنایا ہے ،عالمی دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی ، انسانی حقوق کی شدید پامالی اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے چائیں اور اقوم متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ایک انکوائری کمیشن جلد از جلد مقرر کرانا چائیے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی شدید پامالی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جا سکے ۔
علی امین

مزید :

صفحہ آخر -