حکومت کو مہلت دینا جعلی الیکشن قبول کرنے کے مترادف، فضل الرحمان

حکومت کو مہلت دینا جعلی الیکشن قبول کرنے کے مترادف، فضل الرحمان

پشاور (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے الیکشن میں تاریخی دھاندلی کی گئی، پی ٹی آئی حکومت کو مہلت دینا جعلی الیکشن کو قبول کرنے کے مترادف ہے۔پشاور میں علما کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الر حمن کا کہنا تھا ملک کو قائم کرنے کیلئے اسلام کے نام پر لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، آج اسلام کے اس نظریے کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چند ذمہ دار پارٹیوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو مہلت دی جائے جبکہ الیکشن کے بعد انہوں نے قرارداد پاس کی تھی کہ الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا انہوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے تھے جبکہ ان کی حکو مت آنے کے بعد ملک میں مہنگائی ہوئی ہے۔علما کنونشن میں بڑی تعداد میں جے یو آئی کارکنان اور علما نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔

فضل الرحمان

مزید : صفحہ آخر