وزارت خارجہ میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں ، وعدے پورے کریں گے ، شاہ محمود قریشی

وزارت خارجہ میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں ، وعدے پورے کریں گے ، شاہ محمود ...

ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں ٗعوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے ٗعوام تھانہ کچہری کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں ٗ تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیا ہے ٗانشاء اللہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔وہ گزشتہ روز این اے 156 کی یونین کونسل64 کے دورہ کے موقع پر مختلف شخصیات سے ملاقات کے دور ان بات چیت کررہے تھے۔ ۔انہوں نے کہا کہ حیران کن امر یہ ہے ہماری حکومت کو آئے ہوئے ابھی 74 دن گزرے ہیں اور گزشتہ 74 سالو ں کا حساب مانگا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس شعبہ میں جائیں وہاں کرپشن کی گئی ہر شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے۔ عوام تھانہ کچہری کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیا ہے۔ انشاء اللہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ عمران خان کی قیادت میں ایک مضبوط اور سرسبز پاکستان بنائیں گے۔

شاہ محمودقریشی

مزید : صفحہ آخر