اپنی ہی بیوی کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنیوالا شوہر گرفتار

اپنی ہی بیوی کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنیوالا شوہر گرفتار

گوجرانوالا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے گوجرانوالا میں سائبر کرائم کی انوکھی گتھی سْلجھاتے ہوئے اپنی ہی بیوی کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنیوالے شوہر کو گرفتار کر لیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ آصف اقبال کے مطابق ارسلان نامی لڑکے نے سعودی عرب میں مقیم لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور جب وہ گوجرانوالہ آئی تو اْس نے گھر والوں کی مرضی کے بغیر لڑکی سے شادی کر لی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ارسلان اپنی بیوی کی لاعلمی میں اس کی ویڈیو بناتا رہا، اور پھر انجان نمبر سے ویڈیوو اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دیکر اس سے پیسے بھی بٹورتا رہاجس پر خاتون نے مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکر گھر والوں کو بتایا اور مقدمہ درج کرا دیا۔ایف آئی اے سا ئبر کرائم نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا تو وہ خاتون کا شوہر نکلا۔ ملزم کے موبائل سے ویڈیو برآمد کر لی گئی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر