چوہدری نثار صوبائی اسمبلی میں حلف اٹھائیں یا نشست چھوڑ دیں، غلام سرور خان

چوہدری نثار صوبائی اسمبلی میں حلف اٹھائیں یا نشست چھوڑ دیں، غلام سرور خان

ٹیکسلا (این این آئی) وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان صوبائی اسمبلی میں حلف اٹھائیں یا نشست چھوڑ دیں تا کہ عوام کو ان کی نما ئندگی مل سکے۔بسالی میں سوئی گیس فراہمی کے سلسلے میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ میں ٹیکسلا واہ کی عوام کا بھی خصوصی مشکور ہوں جنھوں نے میرے اکلوتے بیٹے کو ضمنی انتخابات میں کامیاب کرا کر ممبر قومی اسمبلی منتخب کروایا انشاء اللہ میرا بیٹا حلقے کے عوام کی بلاتفریق خدمت کرے گا اور علاقے کے مسائل حل کرائے گا اور میں آئندہ بھی 59کی عوام کے ساتھ ملکر اس حلقے کی پسماندگی دور کر کے اس حلقے کے عوام کی خدمت کروں گا اب میرا حلقہ این اے59ہے اس موقع پر میجر(ر)فرخ کا کہنا تھا کہ 25جولائی کو یہاں کی غیور عوام نے چوہدری نثار کی سیاست کا طلسم خاک میں ملا دیا ہے اب اس حلقے میں حقیقی معنوں میں عوام کی نما ئندگی کا حق ادا کرنے والا غلام سرور خان کا دور ہو گا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹرولیم کے کورآرڈینیٹر پی پی10چوہدری محمد افضل،بر گیڈریئر(ر)طارق زمان،میجر(ر)ارشد کیانی سمیت پارٹی کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید : صفحہ آخر