نیشنل بنک نے 3انشورنس کمپنیوں کیساتھ لین دین بند کر دیا

نیشنل بنک نے 3انشورنس کمپنیوں کیساتھ لین دین بند کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) نیشنل بنک آف پاکستان نے تین انشورنس کمپنیوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا ہے اور ان کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی لین دین سے انکار کر دیا ہے، بلیک لسٹ قرار دی گئی، انشورنس کمپنیوں میں یونائٹیڈ انشورنس کمپنی، ایس پی آئی انشورنس کمپنی اور پاکستان جنرل انشورنس کمپنی شامل ہیں، نیشنل بنک نے اپنے تمام صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مندرجہ بالا کمپنیوں سے لین دین ختم کر دیں کیونکہ قانون کے مطابق وہ اپنے معاملات ٹھیک نہیں کر رہے اور نہ ہی صارفین کے کلیم کی ادائیگیاں کر رہی ہیں، ان کمپنیوں کے خلاف نیب حکام بھی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کرنے میں مصروف ہیں، نیب حکام جنرل انشورنس کمپنی کے سربراہ ظہور احمد کیخلاف مالی بدعنوانی کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہے جبکہ نیب کے پاس ان کی 8کروڑ82لاکھ کی پلی بارگین کی بھی درخواست موجود ہے، ان کمپنیوں میں غریب عوام کے اربوں روپے کی جمع پونجی موجود ہے، جبکہ نیشنل بنک نے ان کمپنیو ں کے معاملات بارے ایس ای سی پی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

لین دین بند

مزید : صفحہ آخر