حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی ، زاہد خان

حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی ، زاہد خان

اسلام آباد( آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ حکومت زیادہ عرصہ نہیں چلے گی، چند وزراء عمران خان کی کشتی میں سوراخ کررہے ہیں اور حکومت اپنے اندر گروپوں میں تقسیم ہے جبکہ اتحادی بھی حکمران جماعت سے ناراض ہیں ۔ 100روز پورے ہونے کے قریب ہیں لیکن حکومت کی کوئی سمت نظر نہیں آرہی ۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی سمت نظر نہیں آرہی حکومت نے لوگوں سے تبدیلی کے وعدوں پر ووٹ لیا۔ چند وزراء خود عمران خان کی کشتی میں سوراخ کررہے ہیں اور لگتاہے کہ اتحادی بھی حکمران جماعت سے خوش نہیں ہیں کیونکہ انہیں کسی کا ساتھ نبھانا ہی نہیں آتا ، اس لئے یہ حکومت زیادہ عرصہ چلتی نظر نہیں آتی جبکہ عمران خان کو اپوزیشن کی مخالفت کی ضرورت نہیں وہ خود ہی اپنی حکومت ختم کرنے کیلئے کافی ہیں باقی رہی سہی کسر ان کے نالائق وزرا پوری کردیں گے۔

زاہد خان

مزید : صفحہ آخر