خواجہ سراء نے باربی ڈول بننے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کر ڈالے

خواجہ سراء نے باربی ڈول بننے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کر ڈالے

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) باربی ڈولز دنیا سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گڑیائیں ہیں اور بعض لڑکیوں کو بھی باربی ڈول کہلانے اور نظر آنے کا شوق چراتا ہے۔ تاہم جرمنی میں ایک خواجہ سراء نے جیتی جاگتی باربی ڈول بننے کی خواہش پال لی اور اس کی تکمیل کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے 20سے زائد پلاسٹک سرجری آپریشن کروا لیے۔ اس سب کے بعد اب وہ کیسا دکھائی دیتایا کیسی دکھائی دیتی ہے؟ دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق برلن کے اس 26سالہ لڑکے نے پہلے جنس تبدیلی کا آپریشن کروایا اور لڑکے سے لڑکی بن کر اپنا نام آئیوانا ولادی سلیوا رکھ لیا۔وہ ایک پروفیشنل میک اپ آرٹسٹ ہے اور پرتشدد جنسی عمل پسند کرنے والوں کو بھی اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئیوانا نے ہونٹوں، رخسار، پلکوں اور ناک سے لے کر چھاتی اور کمر تک ہر عارض کی پلاسٹک سرجری کروائی۔ اب تک اس کے 20آپریشن ہو چکے ہیں جن پر مجموعی طور پر 87ہزار پاؤنڈ (تقریباً 1کروڑ 51لاکھ روپے) لاگت آئی۔اس نے صرف ناک ہی کی پانچ بار سرجری کروائی اور سرجری کے ذریعے اپنی چھاتی بھی اتنی بڑی کروا لی کہ اب اس کا سائز 95جی ہو چکا ہے اور وہ واقعی جیتی جاگتی باربی ڈول نظر آتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر