ایئرکنڈیشنر کا خرچ کم کرنے والا سٹیکر تیار

ایئرکنڈیشنر کا خرچ کم کرنے والا سٹیکر تیار

بوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) گھر یا دفاتر کی کھڑکیوں پر ایک انقلابی شفاف سٹیکر لگا کر اندر آنے والی سورج کی حرارت کو بہت حد تک کم کرکے ایئر کنڈیشنر کا خرچ کم کیا جاسکتا ہے۔جْول نامی ریسرچ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی عمارت اور دفتر میں اے سی کا خرچ بہت زیادہ آتا ہے اور مسلسل 8 سے 10 گھنٹے تک دفاتر میں انہیں چلایا جاتا ہے۔ ایم آئی ٹی کے انجینئر نکولس فینگ اور یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ماہرین نے عمارتوں کی اندرونی تپش کم کرنے کے لیے یہ انقلابی اسٹیکر تیار کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ اندرآنے والی شمسی تپش اور گرمی کو 70 فیصد تک روکتا ہے۔ اگر پوری عمارت کے شیشوں یا گھر کی کھڑکیوں پر یہ سٹیکر لگا دیئے جائیں تو اس سے ایئرکنڈیشنر کا خرچ 10 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر