23سال سے روزانہ فاسٹ فوڈ کھانے والا معمر جوڑا

23سال سے روزانہ فاسٹ فوڈ کھانے والا معمر جوڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے سے آدمی موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے لیکن امریکہ میں ایک میاں بیوی، جو عمر کی 80 کی دہائی میں ہیں، گزشتہ 23سالوں سے روزانہ مکڈونلڈز جا رہے ہیں اور اب انہوں نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 83سالہ ٹام اور اس کی اہلیہ 82سالہ پاؤلین کا کہنا ہے کہ ’’ہم گزشتہ 23سالوں سے ہفتے میں سات روز مکڈونلڈز جا رہے ہیں لیکن آج بھی سلم سمارٹ ہیں۔ لوگوں میں جو عام تاثر پایا جاتا ہے کہ فاسٹ فوڈ آدمی کو موٹاپے کا شکار بناتا ہے یہ غلط ہے۔ ہمارے خیال میں کھانا آدمی کو موٹا نہیں کرتا۔ جو ایسا سوچتا ہے وہ ہمیں دیکھ لے۔‘‘پاؤلین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’’ہم ہر روز صبح ساڑھے آٹھ بجے مکڈونلڈز سے کافی پیتے ہیں اور پھر مارکیٹ میں چلے جاتے ہیں۔ 10بجے ہم پھر واپس مکڈونلڈز پر آتے ہیں اورپسند کی کوئی بھی چیزیں کھاتے ہیں۔مکڈونلڈز ہمارے لیے دوسرے گھر جیسا ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہم باقاعدگی سے ورزش ضرور کرتے ہیں۔ چنانچہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ جو شخص ورزش کرتا ہے، اس کے لیے فاسٹ فوڈ اتنا نقصان دہ نہیں ہوتا جتنا بتایا جاتا ہے۔ہم شراب خانوں میں نہیں جاتے بلکہ اس کی بجائے ہم مکڈونلڈز میں جانا پسند کرتے ہیں۔‘‘

مزید :

صفحہ آخر -