کرپشن کے اہم انکشافات کا معاملہ وزیراعظم کا ویڈیو پیغام موخر

کرپشن کے اہم انکشافات کا معاملہ وزیراعظم کا ویڈیو پیغام موخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرپشن کے حوالے سے اہم انکشافات سے متعلق وزیراعظم نے مشاورت کے بعد ویڈیو پیغام جاری کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تصدیق کر دی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے کرپشن کیخلاف انکشافات کے معاملے پر مشاورت کے بعد قوم کے نام اپنا ویڈیو پیغام نشر کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض رہنماؤں نے وزیراعظم کو ویڈیو پیغام جا ر ی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، قانونی نقطہ نظر کے تحت ویڈیو خطاب کینسل کیا گیا۔
پیغام موخر

مزید :

صفحہ اول -