فوج کا نمائندہ بن کر بینک تفصیلات مانگنے والوں سے باخبر رہیں ، میجر جنرل آصف غفور

فوج کا نمائندہ بن کر بینک تفصیلات مانگنے والوں سے باخبر رہیں ، میجر جنرل آصف ...

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں بینکوں پر سائبر حملے اور لوگوں کے اکاوئنٹس کی تفصیلات حاصل کر کے پیسے نکلوانے کی وارداتیں ہو رہی ہیں جس کے باعث کئی شہریوں کے پیسے بینک اکاونٹس سے غائب ہو گئے ہیں ،جعلساز خفیہ اداروں اور سکیورٹی اداروں کے نمائندہ بن کر معصوم لوگوں سے اکاونٹس کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو آگاہ کردیا ہے ۔تفصیل کے مطابق ٹوئٹر پر میجر جنرل آصف غفور نے بتا یا کہ جرائم پیشہ افراد پاک فوج کا نمائندہ بن کر معصوم لوگوں سے بینک کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں ان سے باخبر رہیں ۔

آصف غفور

مزید : صفحہ اول