مستحق اور بے سہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے ،بشریٰ عمران

مستحق اور بے سہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے ،بشریٰ عمران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی ) وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی نے فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیااور وہاں پر موجود بچوں اور خواتین مسائل دریافت کیے ۔ فاؤنٹین ہاؤس کے دورہ کے موقع پرفرح خاں بھی بشری ٰ بی بی کے ساتھ موجود تھیں ۔فرخ خان کے ساتھ خواتین اور بچوں نے سیلفیاں بھی بنوائیں ۔اس موقع پر خاتون اول بشری ٰ بی بی کا کہنا تھا کہ مستحق اور بے سہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے ۔یہی مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں ۔فرح خان نے نے بتایا کہ بشری ٰ بی بی جب بھی لاہور کا دورہ کرتی ہیں تو انکی صرف یہ ہی خواہش ہوتی ہے کہ بے سہارا عورتوں اور بچوں کے ساتھ وقت گزاریں، دورے کے دوران بشریٰ بی بی نے فاؤنٹین ہاؤس کی انتظامیہ کو ادارے کی بہتری کے لیے تعاون کا عزم بھی کیا۔
بشری عمران

مزید :

صفحہ اول -