پیپلزپارٹی نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی تجاویز حکومت کو بھجوادیں
اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی نے نیب آرڈیننس میں اصلاحات اور ترامیم کیلئے اپنی تجاویز باقاعدہ طور پر حکومت کے حوالے کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق احتساب قوانین پر نظرثانی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے اتفاق کے بعد پیپلزپارٹی نے اپنی طرف سے تجاویز تیار کرکے باقاعدہ حکومت کو بھجوادی ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کو حاصل لامحدود اختیارات میں کمی اور چیئرمین کے اختیارات کمیشن کے پانچ ارکان کے حوالے کرنے کی تجویز دی گئی ہیں۔پارٹی زرائع کے مطابق چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے کمیشن ارکان لینے، صوبائی نیب ڈائریکٹوریٹس کے اختیارات میں اصلاحات لانے اور الزامات کی تحقیقات کے حوالے سے بھی اصلاحات تجویز دی گئی ہیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے نیب طرف سے وفاقی معاملات میں صرف کرپشن کی تحقیقات کرنے اور صوبائی معاملات اینٹی کرپشن کو دینے کی تجویز دی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق قوانین میں موجود سقم کے حوالے سے اور بھی کچھ تجاویز دی گئی ہیں۔