لاہور،کوئٹہ میں بوندا باندی اور تیز بارشوں کی پیشگوئی
لاہور( نیوز رپورٹر) محکمہ موسمیات کی لاہوریوں کے لئے خوشخبری ہلکی بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے گزشتہ روز لاہور میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی اور اس کے ساتھ ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا اور لاہوریوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے سیر و تفریح مقامات کا رخ کیا اور موسم کو خوب انجوائے کیا جبکہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق یہ سلسلہ اسی طرح سے مزید دو یا تین دن تک جاری رہے گا اور آئندہ دنوں میں تیز بارش کا بھی امکانات ہے جس سے لاہور شہر میں سردی میں بھی اضافہ ہوجائے گا اور اس وقت شہریوں کو فوگ اور سموگ کا جو سامنا کرنا پڑرہا ہے اس سے بھی شہریوں کو نجات مل جائے گی محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت آئندہ چند دنوں میں کم ہوگا اور اگر شدید بارش ہوتی ہے تو اس وجہ سے موسم بھی مزید سرد ہوجائے گا اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ لاہور میں کل شدید بارش کا امکان ہے او اس کے ساتھ ہی شہر میں اس وقت جو سموگ پائی جارہی ہے وہ بھی کم ہوجائے گی اور اس سے شہریوں کو اس وقت جن مشکلات کا سامنا درپیش ہے اس سے بھی نجات مل جائے گی اور موسم مزید خوشگوار بھی ہوجائے گا۔
بوندا باندی
کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ماہ نومبر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگو ئی کر دی گئی بلوچستان کے مختلف اضلاع گزشتہ کئی عرصے سے خشک سالی کے لپیٹ میں تھی تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی ہے کہ اِس رواں مہینے یعنی نومبر میں بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کردی ہے۔
بارش