فاٹا انضمام کے فیصلہ کو واپس نہیں لیا جاسکتا، گورنر خیبرپختونخواشاہ فرمان

فاٹا انضمام کے فیصلہ کو واپس نہیں لیا جاسکتا، گورنر خیبرپختونخواشاہ فرمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ فاٹا کے پی کے میں انضمام کے فیصلہ کو واپس نہیں لیا جاسکتا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کا عمل 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ وہاں کے عوام کو عدلیہ اور پولیس کا نظام دیا جائے گا۔ گورنر نے اس تاثر کو رد کر دیا کہ فاٹا کے طلبا کیلئے کوٹہ سسٹم ختم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ادارے فاٹا کے طلباء کو داخلہ نہیں دے رہے وہ غلط کر رہے ہیں۔ گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ حکومت مخصوص افراد کی بجائے عام لوگوں کی بھلائی کے فیصلے کر رہی ہے۔
شاہ فرمان

مزید :

صفحہ اول -