خواجہ برادران کا نیب لاہور پر عدم اعتماد ، چیئرمین نیب کو خط ارسال

خواجہ برادران کا نیب لاہور پر عدم اعتماد ، چیئرمین نیب کو خط ارسال

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق نے چیئرمین نیب کو خط میں انکے خلاف انکوائری لاہور کی بجائے کسی اور ریجن کو منتقل کرنے کی درخواست کردی، انھوں نے نیب لاہور پرعدم اعتمادکردیا ہے کہ اس سے انصاف کی توقع نہیں ہے،تفتیش کسی غیر جانبدار بیورو کو تفتیش منتقل کی جائے ۔اتوار کو ایک رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی طرف سے چیئرمین نیب کو لکھے جانیوالے خط میں الزام عائد کیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی موجودگی میں غیر جانبدار تفتیش کی توقع نہیں کیونکہ ڈی جی نیب ہمارے خلاف پارٹی بن چکے ہیں ۔خظ میں کہا گیا ہے کہ شہزاد سلیم نے میڈیا پر ان کے خلاف انکوائری کا ذکر کیا ہے ملزم ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ان حالات میں استدعا ہے کہ تفتیش کسی غیر جانبدار بیورو کو تفتیش منتقل کی جائے ۔

خواجی برادران

مزید : صفحہ اول