شوکت عزیز صدیقی نے اپیل چیف جسٹس کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر کر دی

شوکت عزیز صدیقی نے اپیل چیف جسٹس کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپیل چیف جسٹس ثاقب نثار کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل چیف جسٹس ثاقب نثار کے روبرو نہ لگانے کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین ہیں، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل چیف جسٹس کے سامنے لگ سکتی ہے جبکہ چیف جسٹس نے مجھے جج کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، اس لیے انصاف کے تقاضوں کیلئے میری اپیل کو کسی دوسرے جج کے سامنے سماعت کیلئے لگایا جائے۔

شوکت عزیز

مزید : صفحہ اول