کیلیفورنیا، بے قابو آگ نے کئی رہائشی علاقے راکھ کا ڈھیر بنا دیئے ، ہلاکتوں کی تعداد 25ہوگئی

کیلیفورنیا، بے قابو آگ نے کئی رہائشی علاقے راکھ کا ڈھیر بنا دیئے ، ہلاکتوں کی ...

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) کیلیفورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی کے سبب تباہ ہونیوالے ’’پیراڈائز ٹاؤن‘ ‘کے راکھ کے ڈھیر سے مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ 13 افراد تاحال لاپتا ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، کئی ہزار ایکڑ پر موجود درخت جل کر راکھ ہوگئے، آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 9 سے بڑھ کر 23 ہوگئی ہے جبکہ 13 افراد تاحال لاپتا ہیں۔آگ کے شعلوں نے شوبز ستاروں کے رہائشی علاقے اگورا ہلز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث کئی اداکاروں کے گھرمکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئے۔ آگ لگنے سے قبل اس علاقے کو خالی کرالیا گیا تھا مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فائر فائٹرز تیز ہواؤں کے تھپیڑوں کے باعث تیزی سے پھیلنے والی آگ پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔ جمعرات کو وسطی لاس اینجلس سے شروع ہونے والی آگ بڑھتے بڑھتے ا?ج 35 ہزار ایکڑ تک پھیل کر ہائی وے 101 کے ساحلی علاقے کے نزدیک پہنچ گئی ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کی استعداد پر سوال اْٹھاتے ہوئے کہا کہ کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پانا ہماری صلاحیت اور کارکردگی میں اضافے کیلئے انقلابی اقدامات کی ضرورت کی جانب واضح اشارہ ہے۔

کیلفورنیا کی آگ

مزید : علاقائی