ڈاکے ، چوریاں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم ، مزاحمت پر بچہ زخمی

ڈاکے ، چوریاں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم ، مزاحمت پر بچہ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔ مزاحمت پر بچہ زخمی تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ میں چھ ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 10لاکھ مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات لوٹ لیے اور مزاحمت پر ایک بچے کو گولی مار کر زخمی کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ،پولیس نے واقعہ کی سی ٹی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے، مقدمہ مدعی ارشد حسین کے مطابق ڈاکوؤں نے چہرے ڈھانپ رکھے تھے لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے ، ڈیفنس کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شہرا د کے گھر سے 10لاکھ ،برکی کے علاقے میں جاوید کے گھر سے 8لاکھ روپے مالیت ، گلبرگ میں محسن کے گھر سے 7لاکھ روپے ، لیاقت آباد کے علاقے میں زبیر کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت ، شیرا کوٹ کے علاقے میں واجد کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت ، سمن آباد کے علاقے میں فیاض کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ مالیت ، لوہاری گیٹ کے علاقے میں جمیل کے گھر سے چار لاکھ مالیت، شاہدرہ کے علاقے میں طفیل کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت اور نواں کوٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے لیاقت کے گھر سے اڑھائی لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ہنجر وال کے علاقے میں ڈاکوؤں نے راشد سے نقدی اور موبائل فون ، سٹی رائیونڈ میں ڈاکوؤں نے علی سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا،، سمن آباد میں ڈاکوؤں نے مسز ندیم سے طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیا ، ساندہ میں ڈاکوؤں نے کاشف سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا ،، کاہنہ میں ڈاکوؤں نے طفیل سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا ، نواں کوٹ، ڈیفنس ، گرین ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ نولکھا، ٹبی سٹی ، سول لائن ، گجر پورہ ، مناواں ، ڈیفنس ، اچھرہ، مسلم ٹاؤن موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -