ہڈیارہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

ہڈیارہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہڈیارہ کی حدود میں نا معلوم افرادنے فائرنگ کر کے شعبان نامی شخص کو قتل کردیا ہے ۔اطلاع پا کرپولیس موقع پر پہنچ گئی پو لیس کے مطابق رانا شعبان کو نامعلوم افراد نے رات گئے گولیاں مار کر قتل کیا ہے ۔ملزمان لاش کو ایک گاؤں کے قریب سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے ہیں۔مقتول کے سر پر گولیاں ماری گئی ہیں۔ لا ش قبضے میں لیکر مردہ خانے بھجوادی ہے اور ورثاء کی تلاش جا ری ہے ۔

مزید : علاقائی