سکھیکی، موٹر وے انٹرچینج کے قریب پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار

سکھیکی، موٹر وے انٹرچینج کے قریب پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار

حافظ آباد، سکھیکی، کالیکی منڈی(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)حافظ آبا دمیں کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ۔ پولیس نے ایک زخمی ڈاکو سمیت تین کو گرفتارکرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل پرسوار تین مسلح ڈاکوناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران پولیس تھانہ سکھیکی اور کالیکی کی نفری وہاں پہنچ گئی ۔ آر۔ایچ۔سی ہسپتال کوٹ سرور کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر ان پر فائرنگ شروع کردی ۔جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی تو پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو اﷲدتہ شدید ذخمی ہوگیا۔ اسی دوران پولیس نے ذخمی ڈاکو سمیت تینوں ڈاکووں غلام عباس ، جاوید اقبال کو گرفتار کرلیا۔

اور انکے قبضہ سے اسلحہ اور لوٹا ہوامال بھی برآمد کرلیا۔ ذخمی ڈاکو اﷲدتہ کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب ڈی۔پی۔او نے ڈاکوؤں کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کو انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دےئے ہیں۔

مزید : علاقائی