چشتیاں،موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا، 2نوجوان جاں بحق

چشتیاں،موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا، 2نوجوان جاں بحق

چشتیاں (نمائندہ پاکستان) علاقہ تھانہ شہر فرید بیدانہ شرقی میں تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر انے کیوجہ سے دو نوجوان جا ن بحق ۔ بستی کھرل والی کے رہائشی دو کزن امیر حمزہ اور حسن علی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر رات کے وقت شہر کیطر ف آ رہے تھے جب وہ بیدانہ شرقی کے قریب پہنچے تو ان کے آ گے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ا کر شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے شہر فر ید پولیس نے دونوں نوجوانوں کی نعشیں قبضہ میں لے کر تحصیل ہسپتال پہچانے اور ضرور ی کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی گئیں۔

مزید : علاقائی