ٹرک انڈر پاس سے ٹکرا گیا ڈرائیور گرفتار ، مقدمہ درج

ٹرک انڈر پاس سے ٹکرا گیا ڈرائیور گرفتار ، مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ روزصبح سویرے ایک اور ٹرک انڈر پاس سے ٹکرا گیا،بتایا گیا ہے کہ ٹرک گلزار انڈر پاس کے نیچے سے گزرنے کی کوشش میں انڈر پاس کے نیچے پھنس گیا جس پر ٹریفک وارڈنز نے کا فی کو شش کے بعداسے باہر نکال کر راستہ صاف کیا متعلقہ پولیس نے ڈرائیور مدثر رضوان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

انڈر پاس سے ٹرک گزارنے کا ایک واقعہ ایک روز قبل بھی پیش آیا تھا جس سے انڈر پاس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا تھا۔

مزید : علاقائی