سی سی پی او کی رائیونڈ اجتماع کو بہترین سیکورٹی فراہم کرنے پر جوانوں کو شاباش

سی سی پی او کی رائیونڈ اجتماع کو بہترین سیکورٹی فراہم کرنے پر جوانوں کو شاباش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربی اے ناصراورڈی آئی جی آپریشنز لاہو ر وقاص نذیر نے سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ پر ہزاروں افراد کوبہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر پولیس افسران و اہلکاروں کوشاباش دی۔اس موقع پرسی سی پی اولاہوربی اے ناصر نے کہاکہ لاہورپولیس نے بیک وقت ہزاروں افرادکوسکیورٹی فراہم کی۔افسران واہلکاروں نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اورجانفشانی سے فرائض سرانجام دئیے۔لاہورپولیس نے رائیونڈ کے شرکاء کے بحفاظت انخلاء کیلئے بھی مربوط سکیورٹی پلان مرتب دیاتھا۔اجتما ع کے شرکاء کی اینٹری بائیو میٹرک مشین سے تصدیق سے مشروط رکھی گئی تھی۔
شرکاء اورشہریوں کوسہولت دینے کیلئے چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک ، ٹریفک ایس پیز،ڈی ایس پیزاورٹریفک وارڈنز بھی شاباش کے مستحق ہیں۔لاہورپولیس نے ہمیشہ ہرایونٹ کوفول پروف سکیورٹی فراہم کرکے کامیاب بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد وقاص نذیرنے اس موقع پرکہاکہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے اختتام پرشرکاء کے بحفاظت انخلاء کویقینی بنانے کیلئے لاہورپولیس کے افسران موقع پر الرٹ رہے۔تین ایس پیز،بارہ ڈی ایس پیز،چھتیس انسپکٹرزاورتین ہزارسے زائدپولیس اہلکارشرکاء کے بحفاظت انخلاء کویقینی بناتے رہے۔شرکاء کے مکمل انخلاء تک پولیس افسران و اہلکارفرائض سرانجام دیتے رہے۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس رسپانس یونٹ کے اہلکارنے رائیونڈ میں ہرمشکوک شخص اورگاڑی پرکڑی نظررکھی۔ہرپوائنٹ پرپولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ایس پی سکیورٹی فیصل شہزادرائیونڈ اجتماع کے موقع پر اوورآل فوکل پرسن تھے۔

مزید :

علاقائی -