مسلم لیگ (ن) کامستقبل تاریک نظر آرہا ہے، اعتزازاحسن

مسلم لیگ (ن) کامستقبل تاریک نظر آرہا ہے، اعتزازاحسن

اسلام آباد (آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔ دس سال کی سزا معطلی نواز شریف کیلئے غیر معمولی ریلیف ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز خاموش ہیں لیکن شہباز شریف پر دھڑا دھڑ مقدمات بن رہے ہیں۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں ایک بہترین پلیٹ فارم مل گیا ہے۔ اور وہ سوشل سیکٹر میں بھی کافی متحرک ہیں۔ ان کی تقریروں کی کافی تعریفیں سنی ہیں۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا مستقبل مشکل میں لگتا ہے حالانکہ دس سال کی سزا معطل ہونا نواز شریف کیلئے بہت بڑا ریلیف ہے ۔ نواز شریف اور مریم نواز تو خاموش ہیں لیکن شہباز شریف کے خلاف پے درپے مقدمات قائم کیے جارہے ہے۔ جبکہ نوزشریف کوخود ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ کب تک خاموش رہیں گے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی وزارت عظمٰی کیلئے شہباز شریف کو تسلیم نہیں کرنا چاہتی تھی جو عوام کے مفاد کی بات کرے گا پیپلز پارٹی اس کی حمایت کرے گی کیونکہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہوتی ہے کہ جو بھی اقتدار میں آئے اپنی مدت پوری کرے ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے گیارہ سال جیل کاٹی ہے جبکہ ان پر مقدمات قائم کرنے والے تو گیارہ ماہ بھی جیل کاٹنے کی سکت نہیں رکھتے ۔

اعتزاز احسن

مزید : علاقائی