دوسری شادی کیلئے شوہر نے گھر والوں کیساتھ مل کر بیوی کو آگ لگا دی

دوسری شادی کیلئے شوہر نے گھر والوں کیساتھ مل کر بیوی کو آگ لگا دی

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر نے مبینہ طور پرگھروالوں کیساتھ مل کربیوی کوآگ لگادی ، خاتون کے جسم کے پچاس فیصد حصہ جھلس گیا ، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دنیا نیوز کے مطابق ایمن آباد میں شوہر نے گھر والوں سے مل کر بیوی کوآگ لگا دی، عدیل دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ اس کی بیوی رخسانہ رضامند نہیں تھی جس پر دو نوں میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا ، جس پر شوہر عدیل نے اپنے گھروالوں سے مل کر رخسانہ کو آگ لگا دی جس سے اس کا 50فیصد جسم جھلس گیا ، رخسانہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا، رخسانہ کی شادی عدیل کیساتھ 13 برس قبل ہوئی تھی اور وہ تین بچوں کی ماں تھی۔آتشزدگی کا نشانہ بننے والی رخسانہ کے بھائی کے مطابق پولیس ان کیساتھ تعاون نہیں کررہی۔

مزید : علاقائی