پنجگور بارڈر ،ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے2پاکستانی جاں بحق ،4شدید زخمی
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایرانی بارڈر پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی باشندے جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق بلوچستان اور پشاور سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق پک اپ گاڑی میں سوار 7افراد ایران کی جانب جارہے تھے کہ بلوچستان کے علاقے پنجگور کی تحصیل پروم سے جڑے بارڈر کوکراس کرنیوالے تھے کہ ایرانی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ کے رہائشی عبداللہ اور ناوک سکنہ مہمند ایجنسی سے بتایا جاتاہے زخمیوں میں دلاور سکنہ کوئٹہ ،حمزہ اللہ خان سکنہ مہمند ایجنسی شامل ہیں ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔