اے این ایف نے منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ ناکام بنا دی

اے این ایف نے منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ ناکام بنا دی

لاہور (کر ائم رپورٹر ) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری مقدار بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنا دی، بتایا گیا ہے کہ اینٹی نا ر کوٹکس فورس پنجاب نے لاہور ایئر پورٹ پر کارروائی کر تے ہوئے ایئرپورٹ پر سامان کی چیکنگ کے دوران فیاض نامی شخص جو کہ سرگودھا کا رہائشی ہے کے سامان سے بھاری مقدار کی منشیات برآمد کرلی، ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،جبکہ اینٹی نا رکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ ملزم فیاض ٹرالی بیگ میں منشیات چھپاکر لاہور سے ریاض لیے جا رہا تھا ، مزید کارروائی جاری ہے ۔

مزید : علاقائی