پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،30 اشتہاریوں سمیت 148ملزم گرفتار
لاہر(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس کی کارروائی ،1165 لیٹر شراب، 12 کلو گرام چرس برآمد، ناجائز اسلحہ 1کلاشنکوف،05 رائفل،39 پسٹل،5 گنز، 220 کارتوس ،511 گولیاں برآمد، 30 اشتہاریوں سمیت 148 ملزمان گرفتار ، گمشدہ بیگ جس میں نقدی 2 لاکھ 15 ہزار روپے تھے اصل مالک کے حوالے ۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ میلسی لنک کو ایک بیگ ملا جس میں2 لاکھ 15 ہزار روپے اور شناختی کارڈ موجود تھا پٹرولنگ ٹیم نے اصل مالک اللہ دتہ کو تلاش کر کہ اسکے حوالے بیگ کر دیا۔ علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے30 اشتہاریوں اور14 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے63ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1165 لیٹرشراب،12481گرام چرس برآمدکی ۔جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے41ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1 کلاشنکوف،5رائفل،5 گنز،39 پسٹل ، 220 کارتوس اور511گولیاں برآمدکیں۔